شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Aug 02, 2023 | 11:26 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روزہ دورے کے دوران شہباز شریف پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے،  کراچی پہنچنے پر وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے فیصل بیس پر لینڈ کیا۔

دوسری جانب ترکیہ کے نیب صدر کیوڈکٹ یلماز پاکستان کے 2  روزہ دورے پر ہیں، کراچی شپ یارڈ تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر کیوڈک یلماز بھی شریک ہوں گے۔

لانچنگ تقریب میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج شام کو واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

مزیدخبریں