ایک نیوز: مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔
کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
The Deputy Governor and Sheikh Sudais in addition to other dignitaries exit the Ka'abah during the Annual Cleaning Ceremony pic.twitter.com/os1KjiuaRW
— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) August 2, 2023
نائب گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی۔
غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کیلئے 20 لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔
غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوؤں سےمعطر کیا گیا۔