ایک نیوز: ارجنٹائن فٹبال اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فٹبالر کےسب سے زیادہ ٹائٹلز کا تازہ ترین چارٹ شیئر کیا، جس میں میسی سر فہرست ہیں، اسٹار فٹبالر کی موجودگی میں انکی ٹیمز نے 41 ٹائٹلز جیتے ہیں۔ کرسیٹانو رونالڈو فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے اب تک اپنی ٹیمز کو 40 ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی کی موجودگی میں انکی ٹیمز نے 9، فرانس کے کیلان ایمباپے نے 5 جبکہ بزایلی کپتان نیمار جونئیر نے 4 ٹائٹلز جتوائے ہیں۔
For now, Messi is clear of Ronaldo ????
— Guinness World Records (@GWR) August 1, 2023
Lionel Messi has 41 @GWR titles whereas Cristiano Ronaldo has 40... pic.twitter.com/rrXt10puFF
لالیگا کیریئر میں سب سے زیادہ گولز، یورپی گولڈن شو ایوارڈ کی سب سے زیادہ جیت، ایک کیلنڈر سال میں فٹبال کے سب سے زیادہ گولز اور 5 ورلڈکپ مقابلوں میں گولز اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لیونل میسی نے حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر سعودی پرو لیگ میں النصر کی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔