طلال چوہدری کی نااہلی کی مدت ختم

Aug 02, 2023 | 09:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 5 سال کے لیے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہینِ عدالت کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا دی تھی۔ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق طلال چوہدری نے جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا دینے والے ججز پر تنقید کی تھی ۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے فیصل آباد کے جلسے میں طلال چوہدری کی تقریر پر نوٹس لیتے ہوئے طلال چوہدری کو 5 سال کیلئے نا اہل کیا تھا۔

مزیدخبریں