خبردار! ہیکرز کا گروپ واٹس ایپ ڈیٹا چرانے میں مصروف

Aug 02, 2023 | 07:52 AM

ایک نیوز: سائبر سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیکر جعلی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ’سیف چیٹ‘ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی کال، ان کے پیغامات اور جی پی ایس لوکیشن کےحوالے سے معلومات چوری کر رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اس اینڈرائیڈ اسپائی ویئر کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ “Coverlm” کا ویریئنٹ ہے جو ٹیلی گرام، سِگنل، واٹس ایپ، وائبر اور فیس بک میسنجر جیسی مواصلاتی ایپلی کیشنز سے ڈیٹا چراتا ہے۔
سِنگاپور کی مقامی کمپنی سائی فرما کے محققین کا کہنا ہے کہ اس مہم کے پیچھے بھارت کا اے پی ٹی ہیکنگ گروپ ’بہامت‘ کا ہاتھ ہے۔ اپنے تازہ ترین سائبر حملوں میں یہ ہیکر واٹس ایپ پر فِشنگ پیغام (دھوکا دہی کیلئے بہروپیا بن کر میسج کرنا) کا استعمال کرتے ہیں جو شکار کو براہ راست نقصان دے پے لوڈ بھیجتا ہے۔
کمپنی کے تجزیہ کاروں نے متعدد ٹیکٹک، ٹیکنیک اینڈ پروسیجر (ٹی ٹی پی) سے مماثلت رکھنے والے بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں سرگرم ایک اور گروپ ’ڈُو ناٹ اے پی ٹی (اے پی ٹی-سی-35)‘ کی نشان دہی کی ہے جو پہلے گوگل پلے کو اسپائی ویئر کی طرح کام کرنے والی جعلی چیٹ ایپلی کیشنز سے آلودہ کر چکا ہے۔
تازہ ترین مہم میں ’بہامت‘ گروپ جنوبی ایشیاء میں لوگوں کو فرداً ہدف بنا رہا ہے۔

مزیدخبریں