ایک نیوز:امریکا میں تفریح کی غرض سے جھولے میں بیٹھنے والوں کو تفریح مہنگی پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایک امیوزمنٹ پارک میں جھولا سیدھا چلتے چلتے اچانک الٹی سمت میں چلنے لگا۔ جھولا مسلسل 10 منٹ الٹا چلتا رہا اور اس دوران جھولے کے گرد موجود افراد ویڈیوز بناتے رہے۔
حکام کا کہنا ہے جھولے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے دور کردیا گیا ہے۔ جھولا الٹا چلنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ جھولا الٹا چلنے پر عوامی تنقید کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔