علی خان نے کاجول کے ساتھ شوٹنگ بارےبڑاانکشاف کردیا

علی خان نے کاجول کے ساتھ شوٹنگ بارےبڑاانکشاف کردیا
کیپشن: Ali Khan opened up about shooting with Kajol

ایک نیوز:پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ کاجول کے ہمراہ ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے پر بڑاانکشاف کردیا۔

 تفصیلات کےمطابق کاجول نے علی خان کے علاوہ ایک بھارتی اداکار کے ساتھ بھی مذکورہ ویب سیریز میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے۔
اپنے29 سالہ فلمی کیریئر میں کاجول نے پہلی بار آن اسکرین بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
کاجول کی طرح اداکار علی خان سے بھی لوگ بوس و کنار کے مناظر سے متعلق سوالات پوچھتے دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں اس موضوع پر بھی بات کی۔
علی خان نے شو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے کاجول کے ہمراہ پہلی بار انتہائی رومانوی مناظر شوٹ کروائے۔
انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جب کہ انہیں سب سے زیادہ پذیرائی ملی۔علی خان کے مطابق وہ ویب سیریز کی کامیابی پر خود کو ملنے والی پذیرائی پر جتنا شکر کریں وہ کم ہے۔
کاجول کے ہمراہ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ دونوں اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے۔
ان کے مطابق ان کی شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی، جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخر میں ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں کہا کہ جب کسی اچھے اور منجھے ہوئے اداکار کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے اور کاجول بہت اچھی اداکارہ ہیں۔
ان کے مطابق رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کیلئے لازمی ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں۔
علی خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اداکاروں کو ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر اسکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اور کاجول کے درمیان فلمائے گئے بوس و کنار کے مناظر کو شوٹنگ کے آخری دن فلمایا گیا تھا۔