پاکستانی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

پاکستانی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا
کیپشن: Pakistani film 'Munda South Hall Da' has received the censor certificate

ایک نیوز:پاکستانی کامیڈی سپر اسٹار افتخار ٹھاکر کی طنز و مزاح اور قہقہوں سے بھرپور نئی انٹرنیشنل پنجابی فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ کو پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم کو دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانی سنیماؤں میں جمعہ 4 اگست کو نمائش کیلئے پیش کیاجا رہا ہے۔
رومانوی کامیڈی فلم میں فریش جوڑی ارمان بیدل اور تنو گریوال نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی کامیڈین اسٹار افتخار ٹھاکر کی بہترین اداکاری فلم کی ہائی لائٹ ہے جس نے کہانی کو چار چاند لگادیے ہیں۔
فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ میں گولڈ بوائے، سربجیت چیمہ، روبن، پریت اوجلہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
لندن سمیت برطانیہ کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی فلم ساؤتھ ہال میں بسنے والے ایک ایشیائی نژاد نوجوان کی محبت کی کہانی ہے جس میں طنز و مزاح، دلچسپ کہانی، ہٹ میوزک اور جذباتی کلائمکس شامل ہے۔
پاکستانی سنیماؤں میں فلم کی نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا جارہا ہے۔ 
ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ دلچسپ کہانی اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس پر مبنی فریش فلم ہے جو معیاری فلموں کے شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور انہیں پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔