آرمی چیف کی جرمن فوج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس سےملاقات

آرمی چیف کی جرمن فوج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس سےملاقات

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی  جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس سے ملاقات ہوئی،جرمن فوج کے سربراہ نےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےجرمنی فوج کےسربراہ کی جی ایچ کیومیں ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں دفاعی تعاون پربھی بات کی گئی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینےکی خواہش کااعادہ کیاگیا،لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا،جرمن آرمی چیف نے خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔