ایک نیوز:لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں زیرحراست 2ملزم ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،جس میں زیرحراست ملزمان مارےگئے۔
پولیس کےمطابق چوہنگ انوسٹی گیشن پولیس ملزمان کونشاندہی کیلئےگرین ٹاؤن لےکرگئی،گرین ٹاؤن میں ملزمان کے4موٹرسائیکل سوارساتھیوں نےاچانک فائرنگ کردی،فائرنگ کےتبادلےمیں2ملزمان مارےگئے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کی زدمیں آکرزیرحراست مرنےوالےملزمان عبدالرحمان اورنصراللہ تھےجوموقع پرہی ہلاک ہوگئے۔دونوں ملزمان ڈکیتی،چوری کی79وارداتوں میں گرفتارتھے،لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہےاورفائرنگ کرنےوالےملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہےکہ حملہ آوروں کی فائرنگ سےپولیس اہلکار معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔
لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست 2ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک
Aug 02, 2023 | 03:44 AM