ترکیہ:سوئیڈن قونصل خانےپرفائرنگ ،خاتون زخمی،ملزم گرفتار

Aug 02, 2023 | 02:10 AM

ایک نیوز:ترکیہ میں سوئیڈن کےقونصل خانےپرفائرنگ سےترک خاتون زخمی ہوگئی اورملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔
ترک میڈیاکےمطابق ترکیےکےشہرازمیرمیں سوئیڈن کےقونصل خانےپرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا،فائرنگ سےقونصل خانےمیں کام کرنےوالی ترک خاتون زخمی ہوگئی،فائرنگ کرنےوالےشخص کوگرفتارکرکےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیااورتحقیقات شروع کردیں۔
ترک میڈیا کےمطابق حکام کی جانب سےفائرنگ کرنےوالےشخص کوذہنی مریض بتایاجارہاہے۔فائرنگ سےزخمی خاتون کوطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے،ڈاکٹروں کی جانب سےخاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں