پی ٹی آئی کے مزید دو رہنماپرویز خٹک کی پارٹی میں شامل

Aug 02, 2023 | 00:18 AM

ایک نیوز : تحریک انصاف کے مزید دو رہنمائوں کورکمیٹی ممبر و صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اسرار باچا اور سابق امیدوار تحصیل شاہ عالم نے پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا ۔ 
ذرائع کے مطابق اسرار باچا اور ریاض خان نے پرویز خٹک کی پارٹی تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور کے افتتاح کے موقع پر اسرار باچا اور ر یاض خان نے پرویز خٹک پر اعتماد کرتے ان کےگروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں