دلہن کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Aug 02, 2022 | 23:11 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت میں ایک دولہا دلہن کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دلہا اور دلہن کو پنجابی بھنگڑا سٹائل میں ایک گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس ڈانس کی خاص بات دلہا اور دلہن کی مہارت ہے۔ جس نے ہر کسی کو عش عش کرنے پر مجبور کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو خوب داد دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہیل والی جوتی کے ساتھ اتنا بہترین ڈانس۔

مزیدخبریں