ایک نیوز نیوز: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواستوں میں ایک توہین عدالت کی درخواست ہوگی۔ جبکہ دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی غلطیوں کے خلاف ہوگی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا اتحادی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کی فنانسنگ کی رپورٹ ویب سائٹ پر ڈالے۔