ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ممنوعہ اور فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے بھی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، احد رشید، ثمر علی خان، سیما ضیاء، نجیب ہارون اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جہانگیر رحمان، خالد مسعود اور ظفراللہ خٹک بھی نام ای سی ایل میں آنے کے بعد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔