ایک نیوز نیوز: چودھری شجاعت حسین نے نئی سیاسی بساط بچھا دی ہے۔
عمران خان کی جانب سے 18 رکنی پنجاب کابینہ کے اعلان نے ق لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی تو چودھری شجاعت حسین نے بھی سیاسی داؤ کھیل دیا۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ چودھری شجاعت نے ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا ہے کہ انہیں دوبارہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے ق لیگ اراکین کی جانب سے بھی خبر دی ہے کہ وہ بھی کابینہ میں کسی رکن کی شمولیت نہ ہونے سے حیران رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عثمان بزدار کی کابینہ میں دو ق لیگ کے ارکان شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان سے رابطہ میں واپس آنے کا پیغام دیا ہے۔