صدرمملکت کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ، فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

Aug 02, 2022 | 17:41 PM

ایک نیوز نیوز: ڈاکٹر عارف علوی نے فوجی افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر اظہار افسوس کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دوران گفتگو صدر مملکت نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے شہداء کے لیے اظہار افسوس کیا ہے۔ صدرمملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدرِ مملکت عارف علوی کو بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کر لیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی افسران و جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں