اللہ کے واسطے ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، مولانا طارق جمیل

Aug 02, 2022 | 17:21 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں سیاستدانوں سے درخواست کی ہے کہ اللہ کے واسطے اس ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، اس کیساتھ کھلواڑ نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کا ویڈیو بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں مولانا نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاستدانوں کے چاہیے سنجیدگی کیساتھ اس ملک کے ساتھ وفاداری کریں۔ اس کی بھلائی سوچیں، خیرخواہی سوچیں۔ غریبوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہ زمینداروں کو بھی کھاد نہیں مل رہی۔اسپرے نہیں مل رہے اور نہ ہی پیٹرول مل رہا ہے ۔ پتہ نہیں یہ حکومت کیا کررہی ہے؟میرا سب کو پیغام ہے استغفار کریں۔

مزیدخبریں