فوج میں ہر دلعزیز، سویلینز کے دوست لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شہید

lt gej sarfraz ali
کیپشن: lt gej sarfraz ali
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کے دوران  تباہ ہونے والے  ہیلی کاپٹر میں بارہ کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی  بھی شہید ہوگئے 

  انتہائی بہترین پروفیشنل کرئیر کے مالک اہم ترین عہدوں پر فائز رہنے۔ والے جنرل سرفراز انتہائی عاجزانہ اور انسان دوست صفات کے مالک تھے۔

 انہیں نومبر 2020 میں انہیں “تھری اسٹار جنرل” یعنی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی  ملی جبکہ، دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔ 

اس سے پیشتر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی جنوری 2020 سے دسمبر 2020 تک انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، وہ بلوچستان کے چپے چپے سے اپنی انگلیوں کی طرح واقف تھے۔https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-08-02/news-1659439181-8000.jpg

وہ 2018 سے 2019 تک ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ڈی جی ایم آئی) کے اہم ترین عہدے پر بھی تعینات رہے۔ جبکہ انہوں نے 2012 میں بطور بریگیڈئیر ملک کی سب سے مشہور “111 بریگیڈ” کو کمانڈ کیا اس سے قبل وہ بیرون ملک ملٹری اتاشی کے عہدے پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے۔

عام زندگی اور فوج میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر مشہور تھے.