ایک نیوز نیوز: صادق آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ڈیٹا انجینئر شفیقہ اقبال کو گوگل نے لنکڈ ان کے ذریعے ملازمت پر رکھا ہے۔ شفیقہ اقبال پولینڈ کے وارسا میں گوگل کے دفتر میں کام کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شفیقہ پنجاب یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں جو لاہور میں ڈیٹا انجینئر کے طور پر کام کرتی تھیں اور اپنے فیلڈ کے بارے میں بلاگنگ جیسے اوپن سورس پروجیکٹس میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ شفیقہ ٹیک میں خواتین کی عالمی سفیر کے طور پر پاکستان کی نمائندگی بھی کرتی ہیں جبکہ انہیں پاکستانی ونڈروومن کے نام سے پکار ا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں بیک اینڈ ڈیولپمنٹ، ڈیٹا بیس کی منتقلی اور ترقی، ای ٹی ایل، پائپ لائنز، کلاؤڈ سلوشنز، اور منطقی پروگرامنگ پر کام کیا۔
گوگل نے انٹرویو کے بعد شفیقہ کی خدمات حاصل کیں اور گوگل پولینڈ کے وارسا آفس میں کام کرنے کے لیے رکھا گیا۔