الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران کیخلاف چارج شیٹ ہے:شہبازشریف    

وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: Pm Shehbaz Sharif

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی، غلط بیان حلفی جمع کرانے اورغیرملکی فنڈ قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں۔ قوم کوعمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی سیاست کے اثرات پرغورکرنا چاہئیے۔