نجف جانیوالے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازیں   

Aug 02, 2022 | 15:46 PM

 ایک نیوز نیوز: پی آئی اے عاشورہ محرم کے موقع پر عراق کے شہر نجف جانے والے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازیں چلائے گا۔

شیڈول کے مطابق یہ خصوصی پروازیں کراچی سے نجف کیلئے روانہ ہوں گی، زائرین کی سہولت کیلئے دیگر شہروں سے رابطہ پروازیں بھی چلائی جائیں گی، خصوصی پروازیں اتوار تک جاری رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ادارہ اپنی روایات کے مطابق زائرین کو حتی الامکان تمام سہولیات فراہم کرے گا، پی آئی اے عاشورہ کے ساتھ اربعین کیلئے پروازیں ترتیب دے رہا ہے۔

مزیدخبریں