ایک نیوز نیوز: گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا۔
ٹویٹر پیغام میں ترجمان پاک فوج نے بتایا ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کےریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔ کور کمانڈر 12 کورجنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ شہدا میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف بھی شامل۔
اس کے علاوہ شہید ہونے والوں میں کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد ، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کیمطابق حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد شیئر کی جائیں گی۔
The wreckage of unfortunate hel which was on flood relief ops found in Musa Goth, Windar, Lasbela. All 6 offrs & sldrs incl Lt Gen Sarfraz Ali embraced shahadat. اِنّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2022
Accident occurred due to bad weather as per initial investigations . DTF pic.twitter.com/dnyano2vqC