دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت،عدالت سے بڑی خبر آگئی

DUA ZAHRA CASE
کیپشن: DUA ZAHRA CASE
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میڈیا پر دعا زہرا کا نام اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میڈیا پر دعا زہرا کے نام اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا اور پی ٹی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

ظہیر کے وکیل کی جانب سے لڑکی کے بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے روبرو لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔