ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ کے 193 ممبر ممالک کے پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 10 ممالک کے پاسپورٹ سال 2022کے لیے دنیا کے سب سے کمزور پاسپورٹس قرار پائے ہیں۔
ہینلے 'پاسپورٹ انڈیکس' کی درجہ بندی ان ممالک کی تعداد کے مطابق کی گئی ہے جو پاسپورٹ کو بغیر ویزہ داخل ہونے یا آنے پر ویزہ حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس فہرست کے مطابق دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا پاسپورٹ ہے افغان پاسپورٹ کے حامل افراد صرف چار ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کر سکتے ہیں،افغان پاسپورٹ کے ساتھ 27 ممالک میں پہنچتے وقت جبکہ 167 ممالک میں پہلے سے ویزہ لینا لازمی ہے۔
دوسرے نمبر پر عراق ، شام کا تیسرا، پاکستان کا چوتھا یمن کا پانچواں، صومالیہ کا چھٹا ، فلسطین کا ساتواں نمبر ہے جبکہ نیپال کا پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔ نویں نمبر پر شمالی کوریا کا پاسپورٹ جبکہ لیبیا کا پاسپورٹ دسویں نمبر پر ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس اور اس کے بعد عالمی کساد بازاری اور دہشت گردی نے بہت سے عالمی پاسپورٹس کی درجہ بندی کو متاثر کیا ہے اور کچھ پاسپورٹس پچھلے سال کے مقابلے میں مزید نیچے آگئے۔
World's Least Powerful Passports, 2022:
— World Index (@theworldindex) August 1, 2022
(visa free countries access)
1.???????? Afghanistan: 27
2.???????? Iraq: 29
3.???????? Syria: 30
4.???????? Pakistan: 32
5.???????? Yemen: 34
6.???????? Somalia: 35
=7.???????? Palestinian: 38
=7.???????? Nepal: 38
9.???????? North Korea: 40
10.???????? Libya: 41
(Henley Passport Index)