لیگی رہنما اسحاق ڈار کیلئے نئی مشکل کھڑی

ISHAQ DAR IN NEW DIFFICULT
کیپشن: ISHAQ DAR
سورس: google

ایک نیوز نیوز: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسحاق ڈار کو بطور سینیٹر نااہل قرار دے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نااہل کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست دی ، چیئرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بار بار یاد ہانی کرائی گئی مگر اس پر فیصلہ نہیں ہوا ،عطا الحق قاسمی کیس میں اسحاق ڈارنے 4کروڑ ادا کرنے تھے جو نہیں کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسحاق ڈار کو بطور سینیٹر نااہل قرار دے۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔