عمران خان جھوٹا اور چور ہے,34بھارتی صنعت کاروں سے پیسے لئے، شازیہ مری

Aug 02, 2022 | 14:31 PM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان صادق ہے نہ امین، عمران خان جھوٹے اور سب سے بڑے چور ہیں،عمران نیازی اپنی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ سے چلاتے رہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے 34 بھارتی صنعت کاروں سے پیسے لیے، انہیں عارف نقوی کے ذریعے ممنوعہ فنڈنگ آئی ، کیا عمران خان نے عوام سے پوچھ کر بھارتی شہریوں سے پیسے لیے؟، عمران نیازی جو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹس لہرا رہے تھے وہ سب جھوٹے تھے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی پی ٹی آئی والے ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ وہ سچے تھے، پی ٹی آئی نے فیصلہ آنے کے بعد فیصلہ بھی دے دیا کہ ہمیں سزا نہیں ہوئی، انھوں نے فوراً سے فیصلہ کیسے پڑھ لیا؟ تم صریحاً مجرم ثابت ہوئے ہو، کیا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہو۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان خود چور ثابت ہوئے اور وہ دوسروں کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔ عمران خان نے پاکستان سے باہر کوئی کمپنی نہیں چھوڑی جس سے پیسے نہ لئے ہو۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر سب سے بڑے ڈاکو ثابت ہوئےہیں، جنہوں نے عمران خان کو صادق،امین قرار دیا تھا وہ جج کہاں ہیں؟ جو کہتا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس لڑوں گا آج عارف نقوی کے لئے لڑرہا ہے، جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے وزیراعلیٰ بنادیا۔
 

مزیدخبریں