ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر نے کہا عمران پاکستان تحریک انصاف کو بھی شوکت خانم سمجھ کر چلا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بدر نے بیان دیتے ہوئے کہا جس طرح خیرات پر شوکت خانم ہسپتال خیرات پر چل رہا ایسے ہی تحریک انصاف بھی خیرات پر چل رہی تھی۔ ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک کرپٹ آدمی ہے۔
ذوالفقار علی بدرنے مزید کہا الیکشن کمیشن نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے اور کرپٹ ثابت ہوئے ہیں۔ عمران خان سے اس کا حساب لینا چاہئے کہ اس کے گھر کا کچن کون چلاتا ہے۔ عمران خان کا ذریعے معاش تو کوئی ہے نہیں توبنی گالہ کہ خرچہ کون چلاتا ہے۔