ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس نے نذیر چوہان کو قیدیوں کی گاڑی میں پیش کیا۔
پولیس نے نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے۔ دیگر ملزمان میں عابد علی ,سعد نزیر ,قمر عباس ،رفاقت علی,قاسم علی ,حافظ رضوان اور فیصل مقبول شامل ہیں۔ ملزمان پر پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے
نذیر چوہان نے عدالت میں موقف اختیار کیا مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ میری گاڑی بھی پولیس نے چھین لی۔ میرے پاس پچاس لاکھ روپے تھے وہ بھی پولیس نے قبضہ میں لے لئے ہیں۔