ریحام خان کا بھی الیکشن کمیشن کےفیصلے پر رد عمل

Aug 02, 2022 | 13:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟

ریحام نے کہا نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی ہے۔ قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی۔

مزیدخبریں