ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے۔
آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان 'صادق و امین' نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے#امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
انہوں نے سوال کیا کہ کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟
کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟#امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
ریحام نے کہا نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی ہے۔ قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی۔