ثاقب نثار گروپ کے صادق وامین جھوٹے قرار ، سعد رفیق، حنا پرویز بٹ

Aug 02, 2022 | 13:36 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور حنا پرویز بٹ نےبھی پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کی ۔سعد رفیق نے لکھا ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا، فراڈیا، بددیانت اور غیر ملکی اسپانسرڈ ثابت ہو گیا ہے۔ امریکی بھارتی اماراتی شہری کس کے ایمان پرعمران پرسرمایہ کاری کرتے رہے؟

دوسری جانب حنا پرویز بٹ نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ثاقب نثار نے جس کو صادق اور امین کہتے رہے آج الیکشن کمیشن نے اسے جھوٹا قرار دیدیا ہے۔ عمران خان میں اگر ذرا برابر بھی شرم باقی ہے تو استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔

مزیدخبریں