عمران خان سب سے بڑا چور اور پی ٹی آئی چور پارٹی ہے: شاہد خاقان عباسی

Aug 02, 2022 | 12:28 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے آج کے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان سب سے بڑا چور ہے اور پی ٹی آئی چور پارٹی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی۔  8 سال بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخی فیصلہ آیا ہے۔ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ معاملے آگے نہ بڑھ سکے۔ پی ٹی آئی نے کوشش کی کہ کیس آگے نہ چل سکے، ہر حربہ استعمال کیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ڈیڑھ سو کروڑ روپے پاکستانی قانون کی اجازت کے بغیر جمع کیے گئے۔ قانون اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر سکیں۔یہ اکاؤنٹ ان کے ہیں یا نہیں؟جھوٹا بیان حلفی اور فارم جمع کرایا کہ نہیں؟ بیرون ملک 351 کمپنیوں کا کوئی علم نہیں کن کی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا دوسروں پر الزام لگانے والے جواب دیں کہ فنڈنگ سے کس کو فائدہ دے رہے تھے؟پیسے بھیجنے والے اور لینے والے کون ہیں؟ یہ کمپنیاں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم لیتی تھیں۔ عمران خان کو ووٹن کرکٹ کلب سے 55 کروڑ روپےبھیجے گئے۔آج کہتے ہیں یہ کرکٹ اور فلاح و بہبود کے پیسے تھے۔فلاح و بہبود کا پیسہ سیاسی جماعت کو کیوں آیا، فلاح و بہبود میں جاتا۔ ان کی کوئی ڈکلیئریشن الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے۔ تحقیقات پر پتہ چلا ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کا کوئی وزیر یا مشیر چلا رہا ہے۔ عمران خان جھوٹے فارم اور بیان حلفی جمع کراتے رہے۔نواز شریف اس بات پر کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو وہ صادق اورامین نہیں ہیں۔ بات قانونی کی نہیں، قیادت اور اخلاقیات کی ہے۔ کل فیصلہ کر لیں، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں۔ 

مزیدخبریں