میزائل حملے کا نشانہ بننے والے  ایمن الظواہری کے گھر کی تصویر منظر عام پر آگئی

Aug 02, 2022 | 11:58 AM

  ایک نیوز نیوز: ایمن الظواہری کے گھر پر  جہاں امریکا نے ڈورن کے ذریعے میزائل حملہ کر کے انہیں ہلاک کیا۔ کا پتہ چل گیاہے ۔گھر کی تصویر منظر عام پر آگئی۔

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں الظواہری کا گھر دکھایا گیا تھا، جسے اتوار کو امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دو امریکی حکام نے الظواہری کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ الظواہری جس گھر میں مقیم تھے وہ طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ایک اعلیٰ معاون کا تھا۔

جب کہ اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق الظواہری دارالحکومت کی سفارتی کالونی میں ایک گھر میں موجود تھے۔

طالبان کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ حملہ دارالحکومت کابل کے ضلع شیرپور میں اتوار کی صبح چھ بجے کے بعد ہوا۔

مزیدخبریں