کرپٹو کرنسی کمپنی سیلسیئس نیٹ ورک دیوالیہ ، لاکھوں شہریوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے تبدیل

Aug 02, 2022 | 11:39 AM

 ایک نیوز نیوز: کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کے کریش کرجانے سے صارفین مایوس ہوکر خودکشی کرنے کا سوچنے لگے۔

 رپورٹ  کے مطابق سیلسیئس نیٹ ورک کے دیوالیہ ہو جانے سے دنیا بھرکے لاکھوں افراد کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوگئی ہیں  آئر لینڈ  سے لے کر امریکا تک شہریوں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں   شہریوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ ڈوبنے کی وجہ سے ان کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آرہے ہیں۔ یہی نہیں کمپنی کے کریش کرجانے سے  لاکھوں افراد اپنے ریٹائر منٹ پلانز اور زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی حامل تھی، تاہم کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے اور دیگر کئی عوامل کے باعث یہ دیوالیہ ہوگئی۔

جو امریکی جج کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا تمام معاملہ دیکھ رہے ہیں، انھیں مختلف ممالک سے لوگوں کے خطوط موصول ہورہے ہیں، جن میں اس کمپنی کے متاثرین اپنی تکالیف سے جج کو آگاہ کررہے ہیں۔
معلوم رہے کہ سیلسیئس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکس ماشنسکی نے اپنی کمپنی کو کرپٹو کرنسیاں ڈیپازٹ کرانے کے لیے محفوظ ترین پلیٹ فارم بتایا تھا اور کہا تھا کہ اُن کی کمپنی کرپٹو کرنسی ڈیپازٹ پر سب سے زیادہ شرح سود بھی دیتی ہے۔ کمپنی لوگوں کی طرف سے ڈیپازٹ کرائی گئی کرپٹو کرنسیوں کو آگے ادھار دیتی اور سرمایہ کاری میں لگا دیتی تھی۔کمپنی کے ذمہ اپنے کسٹمرز کے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

مزیدخبریں