ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قراردیتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔ سمجھ نہیں آتی ہے۔ ن لیگ اور جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ رکھا ہے۔ ہم نے شروع سے کہا یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے بھی مان لیا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے۔ اب ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے۔ پی ٹی آئی کا فیصلہ آگیا ہے اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد از جلد کریں۔ جماعت کو خطرہ صرف عوام میں مقبولیت کھو نے کا ہوتا ہے جو ہمیں نہیں ہے۔ یہ خطرہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ہے۔