پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس، ریڈ زون میں ہائی الرٹ جاری

foreign funding case
کیپشن: foreign funding case
سورس: google

ایک نیوز نیوز:الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد ہوگا۔ فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔ 

ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون کے اردگرد تقریبا 1000 پولیس اہلکار موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن ، پولیس اوررینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی۔ الیکشن کمیشن ،تیسرے سرکل میں ایف سی کے اہلکار کی بھی تعینات ہیں۔

واضع رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر سماعت رہا۔ چیف الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی 3 رکنی الیکشن کمیشن بینچ فیصلہ سنائے گی.