ایک نیوز نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کے مطابق امریکہ نے افغانستان کے شہر کابل میں ڈرون حملے کیے جس میں القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمن الظواہری اتوار کی صبح 6 بج کر 18 منٹ پر کابل میں امریکی ڈرون حملہ کا شکار بنے۔ ہلاکت کی خبر سامنے آنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری بیان امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا قابل یقین شواہد پر حملے کی اجازت دی اور دہشت گرد کو انجام تک پہنچادیا۔ اب انصاف ہوگیا ہے اور دہشت گرد رہنما اب نہیں رہے۔
جوبائیڈن نے مزید کہا انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتا چلالیا تھا ۔ چاہے آپ کہیں بھی روپوش ہوں اگر آپ ہمارے لوگوں کے لیے خطرہ ہیں تو امریکا آپ کو ڈھونڈے گا اور نکال باہر کرے گا۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔الظواہری ایک مصری سرجن تھے جن کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام تھا۔
واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو کے بعد ایمن الظواہری نے القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔
I made a promise to the American people that we’d continue to conduct effective counterterrorism operations in Afghanistan and beyond.
— President Biden (@POTUS) August 2, 2022
We have done that. pic.twitter.com/441YZJARMX