وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

Aug 02, 2021 | 13:22 PM

admin
لاہور: کورونا کی چوتھی لہر کے دوران بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے دوران بڑھتے کیسز پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں،حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلےبھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے-ایس او پیز پر عمل نہ کرنےکےباعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہاہے-بے ا حتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے-شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے-



مزیدخبریں