ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان ایران کو بہت اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کےسفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،وزیر اعظم نے اپنے انتخاب کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام اور ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تجارت، توانائی تعاون، سڑک اور ریل رابطے، ثقافتی تبادلے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون ، سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی حمایت کو سراہا۔ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ایرانی سفیر نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔
رضا امیری نے ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔