ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کی ٹریننگ شروع

Apr 02, 2024 | 19:28 PM

ویب ڈیسک(چودھری اشرف) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

ویمن کرکٹرز کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور نیٹ سیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز  18 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائیں گی۔

مزیدخبریں