ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا ۔
مریم نواز نے صاف ستھرا پنجاب اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اجلاس کی صدارت کی اور اہم فیصلے بھی کیے۔ ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ارکان اسمبلی نے ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات نوٹ کیں اور قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل کر چلیں گے۔ پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔