ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شہد کے بعد کھانے میں زہرملانے کا انکشاف کردیا۔
کمرہ عدالت میں بشری بی بی کی صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے کی خواہش کا اظہار۔صحافیوں کو بتایاگیا کہ میڈیا نمائندگان کے سامنے وی لاگر سے بات نہیں کرنا چاہتی۔۔جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں بات کروانے سے معذرت کر لی۔بشری بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے مخاطب رہیں۔
بشری ٰ بی بی کاکہنا تھاکہگزشتہ سماعت پر میں نے جو خان صاحب کی زندگی کو درپیش خطرات پر بات کی میڈیا نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ شب معراج کے روز میرے کھانے میں (harpic ) کے 3 قطرے ملائے گئے۔تحقیق سے پتہ چلا کہ ہارپک سے ایک ماہ بعد طبیعت خراب ہوتی ہے۔ مجھے آنکھوں میں سوجن ہو جاتی ہے سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے۔کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کھانے میں ہارپک ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی.
بشریٰ بی بی کاکہنا تھاکہ مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے.پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھی اب کچھ دیر کے لیے کھول دی جاتی ہیں.پنجابی کہاوت ہے کہ بندہ بندے نو کھا جاندا اے۔جج اور اداروں کو بندے کھاتے دیکھا تو اس کہاوت کی سمجھ آئی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ پہلے آپ ی جانب سے بیان آیا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا۔
بشری بی بی نے کہا پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا .
صحافی نے سوال کیا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ۔
بشری بی بی نے جواب دیا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں۔
بشری بی بی کے رویے پر صحافیوں کا بانی پی ٹی آئی سے احتجاج۔عمران خان نے کہاکہ بشری بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں۔
عمران خان کاکہنا تھاہ صحافی بشری بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔ بشریٰ بی بی نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا شہد میں کچھ ملایا گیا تھا۔