ایک نیوز :وزیراعظم کے ساڑھے 12ارب کے رمضان ریلیف پیکیج سے یوٹیلیٹی سٹورز کی آمدن 30ارب سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل یکم اپریل تک30ارب29کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔رمضان پیکچ کےتحت سیل کاہدف36ارب روپےمقررہے۔یکم اپریل تک لاہور نارتھ اورساوتھ کی سیل 2ارب32 کروڑ روپے رہی۔اسی دوران راولپنڈی نارتھ اور ساوتھ کی سیل ایک ارب72 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔گذشتہ روزتک پشاورنارتھ اور ساوتھ کی سیل ایک ارب37 کروڑ روپے رہی۔یکم اپریل تک اسلام آباد کی سیل ایک ارب 28 کروڑ روپے رہی۔گذشتہ روز تک کراچی نارتھ اورساوتھ کی سیل 78کروڑ30 لاکھ روپےرہی۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکچ کےتحت یکم اپریل تک حیدرآباد کی سیل41 کروڑ50لاکھ روپے رہی۔اب تک کارپوریشن کےپاس21 ارب12 کروڑروپےکاسامان موجود ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکچ 2024چاند رات تک جاری رہے گا۔