ایک نیوز:تھانہ مارگلہ میں درج لانگ مارچ توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بانی پی ٹی آئی بری اسدعمر، راجاخرم نواز بھی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست پرسماعت کرتےہوئے بریت منظور کرلی ۔
پی ٹی آئی کےوکلاء سردار مصروف، آمنہ علی نے درخواست بریت پر دلائل دیے۔
پراسیکیوشن کی جانب سےعدالت کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کا وقوعہ بتایاگیا۔
عدالت نےکہاکہ کسی بھی گواہ کو شامل تفتیش نہیں کیاگیا، مدعی مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے جو انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مجاز نہیں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر بطور مدعی مقدمہ بھی درج کرنے کا مجاز نہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عدالت مہیہ نہیں کی گئی،تفتیشی افسر نے کوئی ثبوت بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف پیش نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی و دیگر پر پبلک و سرکاری ملازمین کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔