ایک نیوز:مزاحمت پسندتنظیم حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو اسرائیل میں گرفتارکرلیاگیا۔
عرب میڈیاکےمطابق اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشت گردی کے الزام میں جنوبی اسرائیل کےعلاقےتل السبع سے گرفتار کیا گیا۔ان کے خلاف تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی بھی شامل ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اوروہ حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اسرائیل نےدعویٰ کیاہےکہ صباح عبدالسلام سےایسامواداوردستاویزات برآمدہوئی ہیں جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کا نوجوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔