ملک مشکل دورسےگزررہاہےسیاسی استحکام بہت ضروری ہے،مصدق ملک

Apr 02, 2024 | 13:05 PM

ایک نیوز:رہنما ن لیگ مصدق ملک نےکہاہےکہ ملک بہت مشکل دورسےگزررہاہے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےرہنمامسلم لیگ ن مصدق ملک کاکہناتھاکہ عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں آج کے الیکشن کے بعد دونوں ہائوس فعال ہوجائیں  گے، سینیٹ الیکشن ایک اہم سنگ میل ہے،مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو پیپلزپارٹی اراکین کی حمایت حاصل ہے،جب بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو ہم عوام کو بچانے کا سوچتے ہیں،بین الاقوامی منڈی میں ہم ڈالر میں تیل خریدتے ہیں،عوام تک توانائی پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے،سیاسی استحکام ملک کیلئے بہت ضروری ہے۔
لیگی رہنما کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہبازشریف نے ہاتھ بڑھایا تھا،نوازشریف نے کہا تھا ملکی مفاد کیلئے مل جل کر کام کریں گے،پی ٹی آئی نے کبھی بھی مثبت سیاست نہیں کی،اسمبلی میں جو حلف اٹھایا ہے اس کی پاسداری کرنی چاہیے، ملک بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے فوری طورپر قانون سازی آئین سازی عوام کےلئے ناگزیر ہو چکی ہے،ملک میں غربت و مہنگائی کے خاتمے کےلیے دونوں ہائوسز کا فعال ہونا ضروری ہے۔

مصدق ملک کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی سے سیٹ کےلئے کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا،تین مختلف ٹارگٹس ملے ہیں بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت بڑھتی کم ہوتی رہتی ہے،اسرائیل کی بربریت سے بین الاقوامی سطح پر پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں تیزی آ جاتی ہے، مشرق وسطیٰ یا یوکرائن میں جنگ کی صورتحال ہوتو تیل کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے،روپیہ ڈالر کے تناسب کے فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے،عالمی گیس و تیل کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، ڈالر و روپیہ میں استحکام آرہا ہے مزید بہتری بھی آئے گی،ہمیں وزیر اعظم نے لوگوں کو سستی توانائی پہنچانے کا ٹارگٹ دیاہے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ تجارتی خسارہ بڑھنے سے کنٹرول کریں گےپاکستان ان ممالک میں نہیں جو ماحول خراب کررہا ہے لیکن انگلی ہم پر اٹھ رہی ہے،اس وقت سیاسی استحکام سب سے بڑی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ہی معاشی استحکام آئے گا،شہبازشریف نے پہلے بطور اپوزیشن ہاتھ بڑھایا تو پی ٹی آئی حکومت میں ہاتھ جھٹک دیا گیا۔
رہنمان لیگ کاکہناتھاکہ الیکشن نتائج ہمارے لئے مایوس کن تھےپھر کہاسنیُ اتحاد کونسل کی اکثریت ہے تو حکومت بنائیں، مثبت سیاست پی ٹی آئی نے نہیں کی اگر حلف اٹھایا تو عوام کے مسائل اس کے مطابق حل کریں۔ غریبوں کو دوبارہ تحفظ کریں گے اوگرا اور بین الاقوامی آڈٹ کمپنی کو دو گیس کمپنیوں کا آڈٹ کا حکم دیدیا ہے، دونوں سوئی کمپنیوں کو کمی کا عندیہ مل گیا ہے۔

مزیدخبریں