سپیکرقومی اسمبلی نےعمرایوب کواپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا 

Apr 02, 2024 | 12:10 PM

ایک نیوز:سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےعمرایوب کواپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا ۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد امیدوار عمر ایوب کی سپیکر سے ملاقات ہوئی،سپیکرسردار ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر لی ۔

سپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا،عمر ایوب خان کو آزاد اراکین کا حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفیکیشن نہ ہونے پر وہ سنی اتحاد کونسل کے اپوزیشن لیڈر نہیں ہونگے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمنٹ میں کوئی نشست نہیں۔

مزیدخبریں