خیبرپختونخوا اسمبلی میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے،علی امین

Apr 02, 2024 | 11:54 AM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ خیبرپختونخوااسمبلی میں  غیرقانونی لوگوں کوحلف نہیں لینےدیں گے۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوااسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ مخصوص نشستیں غیر آئینی طور پر دی گئیں ہیں،میں دوبارہ دوہرا رہا ہوں کہ یہ نشستیں ان کو غیرآئینی طور پر دی گئیں، آئینی طورپر بھی اپوزیشن کی یہ مخصوص نشستیں نہیں بنتی، بانی پی ٹی آئی نے آئین اورقانون کیلئے جدوجہد کا راستہ اپنانے کا سبق سکھایا ہے،خواتین کی مخصوص نشستوں پر خواتین کے حقوق کیلئےاور ووٹ کا تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ آئین کا تحفظ صرف ارکان کے اوپر نہیں ہے،ملک میں آئین کو بار بار توڑا جارہا ہے،ہم نےاسمبلیاں تحلیل کیں،90 دن میں الیکشن کرانا آئین میں لکھا گیا ہے،الیکشن نہ کرانا آئین کو توڑنے کے مترادف ہے،ہم صوبے کی خواتین کی نشستوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے،ہم آئین کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکاکہناتھاکہ ہماری نشستیں کسی دوسری جماعت کو کیسے دی جاسکتی ہیں،آئین کی پاسداری ہر شہری پر فرض ہے،خیبرپختونخوا میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، اپوزیشن کو مخصوص نشستیں غیرقانونی طریقے سے دی گئیں،یہ سارا نظام ایک روز ضرور بے نقاب ہوگا،آج غیرقانونی کیسز میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں