آج موسم کیسارہےگا؟

Apr 02, 2024 | 10:26 AM

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام میں جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ شام میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، کرم ،خیبر اور شانگلہ میں جھکڑ اور بارش متوقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا مری اور گلیات میں رات کو جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں